پاک بحریہ کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کی امداد جاری

پاک بحریہ کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کی امداد جاری

فائل فوٹو


کراچی: پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کی امداد جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاک بحریہ نے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان  کے مضافاتی قصبوں اور دور دراز گوٹھوں میں بھی  امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں بشمول مچھیرا بستیوں میں بھی راشن اور حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاک بحریہ دشمن کی ہر جارحیت کا بھر پور جواب دینےکیلئے تیار ہے‘

پاک بحریہ کے ترجمان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کریکس کے دور دراز علاقوں تک امدادی سامان کی ترسیل کے لیے بحری کرافٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد، نارووال، بہاولپور اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے اسپتالوں فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کے لیے میڈیکل کٹس اور حفاظتی سامان فراہم کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کورونا کے خلاف قوم کی مدد کے لیے پر عزم ہے۔


متعلقہ خبریں