ایل او سی پر بھارتی فوج کی جارحیت، خاتون زخمی


راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خاتون کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے حاجی پیر، سنکھ سیکٹر میں گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور مارٹر گولوں اور راکٹ نشانہ بنایا۔

بھارتی جارحیت سے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثرجواب دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سینئر بھارتی سفارتکار کی وزارتِ خارجہ طلبی کر کے بھارت سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ملحقہ علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 30 سالہ خاتون نسرین اختر شدید زخمی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فوج نے رواں سال اب تک 940 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں لاک ڈاؤن نہیں مذاق ہو رہا ہے، شیخ رشید

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی سمجھوتے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔


متعلقہ خبریں