قائد اعظم یونیورسٹی چار مئی کو کھولنے کا فیصلہ


اسلام آباد: انتظامیہ نے  قائد اعظم یونیورسٹی چار مئی کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام چیئرپرسن، آفیسر اور مستقل و پرائیویٹ ملازمین سوموار کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران اکیڈیمک اور ریسرچ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

مزید پڑھیں: کورونا، ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری کاموں کے لیے یونیورسٹی کے اوقات سوموار سے جمعرات صبح دس بجے سے تین بجے تک ہونگے۔ جبکہ جمعہ کے روز یونیورسٹی صبح نو بجے سے دن بارہ بجے تک کھلی رہے گی۔

رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفتری کاموں کے دوران کویڈ 19 کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔


متعلقہ خبریں