’مہنگائی کی شرح میں کمی کا بلا واسطہ فائدہ عام آدمی کو ہو گا‘

بڑی کامیابی

لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کا بلا واسطہ فائدہ عام آدمی کو ہو گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تین ماہ میں 35 روپے تک کم کی گئی ہیں، شرح سود اور مہنگائی میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک بڑے امدادی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، چھوٹا کاروبار امدادی پیکج یقینی طور پر عام آدمی کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کو ایک مضبوط معیشت کے طور پر دیکھے گی،سیاست کی بجائے خدمت کا مقصد سامنے رکھنے کا وقت ہے۔


متعلقہ خبریں