اسمارٹ لاک ڈاوَن کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا ،ظفر مرزا


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی پروٹوکول پر عمل درآمد سے مشروط ہے جس پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی سطح پر13 ایس او پیز سامنے لاچکے ہیں ،مساجد کے حوالے سے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو معمولی شک ہو تو خود کو فوری طور پر قرنطینہ کر لیا جائے، اسپتالوں میں کوویڈ 19 کو ڈس انفیکشن کرنے کےلیے بھی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے کورونا مریض کی تدفین سے متعلق بھی ایس او پی بنائی ہے،سماجی دوری بہت ضروری ہے اور اس کو سنجیدہ لیا جائے۔


متعلقہ خبریں