صوبے میں پیدا کردہ بجلی پر اب ہمارا اختیار ہوگا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا


پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں پیدا کردہ بجلی پر صوبے کا ہی اختیار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اور گرڈ کمپنی کی منظوری اہم سنگ میل ہے۔ خیبرپختونخوا توانائی کے شعبے میں ترقی کی طرف گامزن ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ کمپنی کے قیام سے صوبائی حکومت کو بجلی کی ترسیل اور تقسیم کا اختیار حاصل ہوگا۔ خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی صوبے کے عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا : کورونا وائرس کے مزید 172 کیسز سامنے آ گئے

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق سستی بجلی سے صنعتوں کو فروغ ملے گا۔صنعتوں کو فروغ دینے سے صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ کمپنی کے قیام سے کمرشل صارفین کو سستی بجلی فراہم ہوگی۔ صوبے میں بجلی کی پیداوار مزید بڑھائیں گے۔


متعلقہ خبریں