خیبر پختون خوا: کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 703کیسز رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 823 ہوگئی ہے

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 172 ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہن صوبہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب افراد کی تعداد 728 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 432 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 770 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 656 کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 753 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک  6 ہزار 854 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 7 ہزار 102، خیبرپختونخوا 2,907، بلوچستان 1,136، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 172 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 122، پنجاب میں 115، بلوچستان 16، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 164  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 1 لاکھ 93 ہزار 859 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں