بلوچستان میں کورونا کے مزید 36 کیسز سامنے آگئے

کورونا اسکیموں میں دھوکہ، سینکروں افراد گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 36 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1172 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا سے اب تک 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 181 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 417 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 114 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 297 کیسز اور 32 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 715 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختون خوا: کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق

پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 733 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا 2,799، بلوچستان 1,172، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 715 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 161 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 118، پنجاب میں 115، بلوچستان 16، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 971  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 1 لاکھ 82 ہزار 131 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں