پنجاب میں کورونا کے 4 ہزار مریض صحت یاب ہوئے ہیں، یاسمین راشد


لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کے باعث کیسز میں زیادہ اضافہ نہیں ہوگ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں آئسولیٹ کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں 101 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ فرنٹ لائن ورکز کو حفاظتی سامان دیا ہے اور تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں میں اموات کے بعد وائرس کی تصدیق ہوئی۔ لاہورمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 432 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 770 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 656 کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 753 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک  6 ہزار 854 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 7 ہزار 102، خیبرپختونخوا 2,907، بلوچستان 1,136، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 172 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 122، پنجاب میں 115، بلوچستان 16، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 164  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 1 لاکھ 93 ہزار 859 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں