’ کنسٹرکشن سے متعلقہ دیگر انڈسٹری کھولنے کی سفارش وفاق کو بھجوا دی گئی ‘

عثمان بزدار کے استعفے میں تیکنیکی غلطی: نیا آئینی بحران پیدا ہوگیا

لاہور: وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کنسٹرکشن سے متعلقہ دیگر انڈسٹری کھولنے کی سفارش وفاق کوبھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکز کھولنے کے حوالے سے سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

اس ضمن میں جاری اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ سے منسلک فیڈنگ انڈسٹری اور لیبر کالونیاں رکھنے والی فیکٹریز، آئرن اینڈا سٹیل انڈسٹریز کو بھی کھولنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 9 ہزار سے زائد صنعتی یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے جبکہ مارکیٹوں اور بازاروں کو زونز میں تقسیم کر کے مختلف ایام میں کھولنے کی تجویز زیر غور ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، انجمن تاجران سے مشاورت کے بعد بازار کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ کاروبار سے متعلقہ امور کاجائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر صنعت کی سربراہی میں کمیٹی قائم  کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کا کہنا تھا کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر انڈسٹری کو بند کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں