وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے والی کوششوں سے باز آ جائے، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے والی کوششوں سے باز آ جائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میڈیا کو دبانے کی کوششوں کا مقصد میڈیا کو اپنے مخالفین پر جبر کے لیے ایک آلے کے طور استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے دوران پریس کی آزادی کی سالانہ درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں نے آزادی صحافت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور آئندہ بھی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پریس کی آزادی اور غیرجانبدار صحافت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حکومت پہلے ہی دن سے میڈیا کی آزادی پر حملے کر رہی ہے۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے ہر صوبے کو وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، بتایا جائے وفاقی حکومت نے آج تک کیا کیا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو ہر وقت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر اس وزیراعلیٰ سے کوئی نہیں پوچھتا کہ جو کہتا ہے کورونا کیسے کاٹتا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے نمائندے ہر بیان میں میرے صوبہ کو نشانہ بناتے ہیں،وفاقی حکومت نے ہماری ہر کوشش سبوتاژ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے ہمیں لڑنا ہے، میرے ملک کا وزیراعظم عمران خان اور وزیر صحت بھی عمران خان ہے۔ وفاقی حکومت کو اپنی ذمہ داری اٹھانا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو تین سال بعد کوشش کریں، سینیٹر فیصل جاوید

بلاول نے کہا کہ ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں،400 طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوا اور کورونا وائرس سے پاکستان میں 9 ڈاکٹرز جاں بحق ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے سب سےزیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا، حکومت پاکستان کو دیہاڑی دار طبقے اورطبی عملےکیلئے عملی اقدام کرنے چاہیں۔


متعلقہ خبریں