کوہلی کے مقابلے میں کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی قرار


لندن: کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

کرک انفو نے ٹی ٹوئنٹی  کے بہترین کھلاڑی  کے لیے صارفین میں پول کرایا جس میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے پول میں  بھارت کے ویرات کوہلی  کو شکست دے دی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر  بھارتی صارفین نے شدید احتجاج شروع کردیا اور ویب سائٹ کے خلاف ٹرینڈ شروع کر دیا۔

ویرات کوہلی سب سے بہترین ’کوور ڈرائیو‘ کھیلتے ہیں، بابراعظم

مجبوراً ویب سائٹ نے پول کے وقت میں یہ کہتے ہوئے اضافہ کر دیا  کہ  یکم مئی تک کرس گیل پول جیت چکے تھے لیکن اب یہ پول چار مئی تک جاری رہے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پول کا وقت  بڑھنے کے بعد بھی کرس گیل کو کوہلی  پر واضح برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں