’ صوبے میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں ‘


پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار حکومت غریب اور دیہاڑ دار طبقے کو پوچھ  رہی ہے۔

کورونا کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں، آئندہ چند روز میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت 2 ہزار ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کی مدد کی جا رہی ہے، کے پی حکومت بجٹ سے مستحق افراد کو 6 ہزار روپے دے رہی ہے۔

کورونا وائرس, پاکستان میں اموات 440 تک پہنچ گئیں

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس بے احتیاطی کے باعث پھیلتا ہے،سماجی رابطوں میں فاصلوں کو فروغ دے کر کورونا کو روکا جاسکتا ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجوہد صورتحال میں صوبے کے صحافیوں کا ہرممکن خیال رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی کو پہنچائیں گے۔


متعلقہ خبریں