وبا ملک میں ایک تشویش ناک صورت حال اختیار کرتی جا رہی ہے، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وبا ملک میں ایک تشویش ناک صورت حال اختیار کرتی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ملاقات کے دوران کہی جس میں وزیر صحت سندھ ،ڈاکٹرباری اور ڈاکٹر فیصل بھی موجود تھے۔

اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کوصوبےمیں کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا سے اموات کی تعداد میں اضافہ حکومتوں کے لیے الارمنگ ہے،سندھ حکومت کی وجہ سے ملک میں کورونا کے خلاف بروقت اقدامات کا سلسلہ شروع ہوا۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد7465ہوگئی

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فوری اقدامات نہ کرتی تو کوروناسے پیدا ہونے والی صورتحال بگڑسکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کررہی ہے، وفاقی حکومت کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑرہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے روزانہ کی بریفنگ میں بتایا کہ ان کے صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 363 نئے کیسز رجسٹرہوئے ہیں اور مجموعی تعداد7465 تک پہنچ چکی ہے۔

سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار8 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد130 ہوگئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے231 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں3032 ٹیسٹ کیے گئے اورمجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 64052 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج کورونا کے 214 مریض صحت یاب ہوکرگھروں کو جا چکے ہیں اور سندھ میں مجموعی طورپر صحت یاب افرادکی تعداد 1555 ہے۔

اس وقت تک صوبےمیں 5780 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ 4638مریض گھروں، 615آئیسولیشن سینٹرزاور527 کا علاج اسپتالوں کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں