مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ نئے نقشوں کو مسترد کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور صحافیوں کو ہراساں کرنے پر بھارت کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم یوم آزادی صحافت پر مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر کے صحافی مسلسل جبر و ہراساں کیے جانے کا مظاہرہ کر رہے ہیں،

ترجمان نے کہا کہ کشمیری صحافی شجاعت بخاری کو جون 2018 میں شہید کیا گیا، بھارتی اقدامات کے باوجود کشمیری صحافی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

بھارت نے 919 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، دفتر خارجہ

انہوں نے بتایا کہ عالمی میڈیا واچ ڈاگ اور انسانی حقوق کے گروپوں کی طرف سے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور میڈیا کی آزاد آواز کو دبایا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 5اگست کے اقدامات کے بعد صورتحال زیادہ خراب ہوچکی ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں تمام مواصلاتی پابندیاں ہٹانے کیلئے بھارت پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا  کہ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف مقدمات ختم کرکے ان کے بنیادی حقوق بحال کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں