خیبر پختونخوا : کورونا سےمزید 8 افراد جاں بحق


پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 222 کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3129 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس سے آج مزید 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مجموعی  تعداد 180 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 440 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 103 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 989 کیسز اور 23 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 817 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک  7 ہزار 106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 7 ہزار 102، ، بلوچستان 1,172، اسلام آباد 393، آزاد کشمیر 67 اورگلگت بلتستان میں 356 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

کورونا وائرس سے سندھ میں 122، پنجاب میں 120، بلوچستان 19، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 164  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 1 لاکھ 93 ہزار 859 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں