سندھ: نادرا دفاتر کل سے شہریوں کیلئے کھول دیئے جائیں گے

نادرا

کراچی: صوبہ سندھ بھر میں کورونا کی وبا کی وجہ سے بند کیے گئے نادرا کے دفاتر کل سے شہریوں کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نادرا نے کہا ہے کہ نئی رجسٹریشن اوربائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی جبکہ شناختی کارڈز کی وصولی کے لیے شہری 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔

کراچی کے3 نادرا میگا سینٹرز بھی کل سے ایک شفٹ کیلئے فعال کردیےجائیں گے جبکہ دفاتر کے اوقات کار سوموار سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر4 بجے تک ہوں گے۔

نادرا، حکومت سندھ کو درکار ڈیٹا فراہم کرے: رحمان ملک

جمعہ کو نادرا کے دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

نادرا دفاتر آنے والے سائلین کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہو گا۔

انتظامیہ نے سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک پہننا لازمی قرار دیا جبکہ ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے اور انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کرنے کی بھی  ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں