آئی پی ایل میں کھلاڑیوں پر جوتوں کی بارش


اسلام آباد: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ کے دوران پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر مشتعل تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر جوتے پھینک دیے۔

بھارت میں آئی پی ایل کے تیسرے روز تامل ناڈو میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے احتجاج کرنے والے مظاہرین اسٹیڈیم کے باہر پہنچ گئے جس پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

اسٹیڈیم کے اندر اور باہر چار ہزار سے زائد پولیس اہل کار تعینات تھے لیکن اس انتظام کے باوجود مظاہرین اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔

چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کےمیچ کے دوران تماشائیوں کی جانب سے باؤنڈری کے قریب کھڑے چنئی کے کھلاڑیوں رویندرا جڈیجہ اور فاف ڈوپلیسس پر جوتے پھینکے گئے۔

ریاست تامل ناڈو میں صاف پانی کی کمی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جس وجہ سے چنئی میں مزید میچوں کا انعقاد مشکل محسوس ہوتا ہے۔

اسٹیڈیم میں 20 اپریل تک سات میچ طے کئے گئے تھے تاہم مزید احتجاج کی دھمکیوں کے بعد یہ میچ دوسرے شہروں میں منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں