مالیاتی اداروں و بینکوں کے کردار میں اضافے کا فیصلہ

مہنگائی کم کرنا اسٹیٹ بینک کا کام ہو گا، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مالیاتی و مانیڑی پالیسیوں کے لیے عالمی تجربات سے سیکھنا ہو گا۔

کورونا پر قابو پانے کے لیے 1200 ارب روپے کا پیکج دیا، مشیر خزانہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات اپنی زیرصدارت منعقدہ تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ تھنک ٹینک کے اجلاس میں کورونا وائرس کے ملکی معیشت پہ پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق تھنک ٹینک نے منعقدہ اجلاس میں چھ ترجیحی ڈومینز (شعبہ جات) منتخب کرلیں۔

حکومت چاہتی ہے سماجی دوری کے ساتھ معیشت کا پہیہ چلتا رہے،شبلی فراز

اجلاس میں جن ڈومینز کو ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیا گیا ان میں سماجی تحفظ کے نیٹ کو بڑھانے اور چھوٹے گھروں کی تعمیر شامل ہیں۔

شرکائے اجلاس نے فوڈ سیکورٹی اور سیفٹی آف سپلائی چین کو بھی ترجیحی شعبہ جات میں شامل کیا ہے۔

مشیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالیاتی اداروں اور بینکوں کے کردار میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

ماہرین نے بتادیا: معیشت کو ری سیٹ اور ری بوٹ کریں

ہم نیوز کے مطابق تھنک ٹینک کے اجلاس میں اتفاق رائے سے سیلزٹیکس شرح میں تبدیلی اور مالیاتی تجاویز ایف بی آرکے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں