بلوچستان میں کورونا کے مزید 46 کیسز سامنے آ گئے

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان بلوجستان حکومت  لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1218 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 457 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 084 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 981 کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 5 ہزار 114 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک  7 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 7 ہزار 494، خیبرپختونخوا 3,129، اسلام آباد 393، آزاد کشمیر 67 اورگلگت بلتستان میں 356 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 172 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 122، پنجاب میں 120، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 164  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 03 ہزار 025 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں