عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے، وزیراعظم

گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار کون؟ مراد سعید نے بتادیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوَں کے درمیان کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم  نے کورونا سےقیمتی جانوں کےضیاع  پر کینیڈین ہم منصب سے افسوس کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے قرضوں میں ریلیف کیلئے جی 20 ممالک میں پاکستانی تجویز کی حمایت پر جسٹن ٹریڈو کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگرترقی پذیرممالک کی طرح پاکستان کو بھی وبا کے چیلنج کا سامنا ہے،وبا سے پہلے پاکستان کی معیشت ترقی کررہی تھی،امید ہے کینیڈا قرضوں سے نجات کے عالمی اقدام کی حمایت کرے گا۔

دونوں رہنماوَں نے ایک دوسرے کے ممالک سے اپنے شہریوں کی واپسی سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات پراطمینان کا اظہار بھی کیا۔

مزید برآں وزیراعظم نے کورونا وبا کے دوران بھارت میں مسلمانوں کےخلاف کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بندشیں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کورونا وبا سے بچاوَ کیلئے ادویات کی فراہمی چیلنج ہے۔


متعلقہ خبریں