نیب مقدمات ختم کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی، شہباز شریف

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ میں ڈیل کے تحت گیا تھا اورنہ ہی ڈیل کےتحت واپس آیا ہوں۔

قومی حکومت کے قیام کیلئے ن لیگ سے رابطے ہو ئے ہیں، رانا تنویر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں بھائی کو نہیں بلکہ بھائی کے علاج کو چھوڑ کر واپس آیا ہوں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں 18 ویں ترمیم میں حمایت پر نیب مقدمات ختم کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دعویٰ کیا کہ 1993 میں غلام اسحاق نے مجھے بلایا اورکہا کہ تم وزیراعظم بن جاوَ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صاف جواب دیا کہ یہ ممکن نہیں ہے اور کی جانے والی پیشکش رد کردی۔

فضل الرحمان کا شہباز شریف کو فون، 18 ویں ترمیم پر مشاورت

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ 2017 میں نوازشریف کو پانامہ کے بجائے اقامہ پر نااہل کیا۔

ہم نیوز کے مطابق میاں شہبازشریف نے کہا کہ چوردروازے سے اقتدار میں آناچاہتا تو میرے پاس بہت سارےمواقع تھے۔

انہوں نے کہا کہ سبسڈی صرف عثمان بزدار نے دی لیکن حکومت سندھ نے نہیں دی۔

’ نیب ٹارزن بننے جا رہی ہے اور شہبازشریف گرفتار ہونے والے ہیں ‘

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ اگر18 ویں ترمیم میں کہیں ابہام ہے توتمام پارٹیوں کومل کردیکھنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں