ملک بھر میں نادرا دفاتر کھول دیے گئے



اسلام آباد:  وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادار) کے دفاتر کھول دیے گئے ہیں۔ 

کراچی سمیت سندھ بھر میں نادرامیگا سینٹرز میں پنشنرز اور تنخواہ دار طبقہ سمیت احساس پروگرام کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔

اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ںادرا سندھ میرعجم خان کا کہنا ہے کہ نادرا سینٹر کے باہر دائرے لگائے گئے ہیں جب کہ
مرکزی دفاتر کے باہر سینی ٹائزر گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تمام ایس او پیز کے ساتھ کام کا آغاز کردیا گیا ہے، شہری مراکز کے باہر سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں۔
ڈی جی نادرا کا کہنا تھا کہ رینیو درخواستوں کا کام ابھی نہیں کیا جائےگا، خود سینٹرز کی نگرانی کررہا ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ دفاتر آمد سے قبل اہم معلومات کے حصول کے لیے نادرا کال سینٹر 7000 پر رابطہ کرلیں۔

نادرا کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ زائد المعیاد ہو جانے والے شناختی کارڈوں کی مدت میں جولائی 2020 تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نادرا دفاتر میں ان صارفین کو ترجیح دی جائے گی جو نئی رجسٹریشن کرانا چاہتے ہوں گے اور یا پھر بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے لیے آئیں گے۔

نادرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شناختی کارڈوں کی وصولی کے لیے 15 مئی کے بعد رجوع کیا جا سکے گا۔

کورونا:پبلک ڈیلنگ کے سرکاری دفاتر دو ہفتوں کے لیے بند

ہم نیوز کے مطابق نادرا کی جانب سے دفاتر آنے والوں کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لازمی طور پر ماسک پہن کر آئیں اور ہاتھوں کو سنیٹائز کریں۔

نادرا نے صارفین کی سہولت کے لیے بتایا ہے کہ رش اور دھوپ سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ نادرا آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق صارفین کے لیے نادرا دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پرعمل درآمد کرنا لازمی ہو گا۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر قیمت پر سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھنے کا اہتمام کریں۔

کراچی کے تین نادرا میگا سینٹرز بھی آج سے ایک شفٹ کے لیے فعال کردیے گئے ہیں جب کہ دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے دوپہر چار بجے تک ہوں گے۔

قائمہ کمیٹی نےنادرا قانون میں ترمیم کا بل مسترد کردیا

نادرا دفاتر جمعہ کے دن صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک کے درمیان صارفین کے لیے کھلے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں