ذرائع ابلاغ کے لیے پیکج کا مطالبہ

ذرائع ابلاغ کے لیے پیکج کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے لیے پیکج کا اعلان کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں صحافت : ’’رپورٹرز ودھ آؤٹ بارڈرز’’کی چشم کشارپورٹ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت صرف پاکستان کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے نہایت ضروری ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ صحافی برادری سے زیادتی بھی ہوتی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو ہر میدان میں فرنٹ لائن پہ آکر لڑتے بھی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑی گئی اس میں بھی صحافیوں نے بھرپورحصہ لیا۔

پی پی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات میں صحافیوں کو معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

بھارت میں آزادانہ صحافت سنگین خطرے میں ۔۔۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بھی کہا ہے کہ ‎صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے صحافت کے عالمی دن پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‎صحافت ریاست کا چوتھا ستون تصور ہوتا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی آئینی حق ہے اور اسے سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف  نے کہا کہ ‎میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے جس میں عکس دیکھ کر اصلاح کا موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‎میڈیا کا آئینہ توڑنے کی حماقت کرنے والے حکمران ہمیشہ پچھتائے ہیں۔

صحافت پر پابندی لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، سینئر صحافی

شہباز شریف نے کہا کہ ‎پاکستان میں آزادی اظہار رائے کے لیے اہل صحافت نے جدوجہد کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔


متعلقہ خبریں