صحافت کو وہ مقام نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خوش قسمتی کہیں یا بدقسمتی، ایسی صورتحال میں ہوں کہ آپ کا خیال بھی رکھنا ہے اور حکومت کا بھی۔

صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے لیکن اسے وہ مقام نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میں بھی صحافیوں کے قبیلے کا حصہ ہوں۔

عالمی شہرت یافتہ شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میرے والد آپ کے قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی مسئلہ ہو اس میں ہراول دستہ صحافی ہی ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے نقطہ نظر سے سیاسی اور معاشرتی کلچر میں صحافیوں کا اہم ترین کردار ہے۔

ذرائع ابلاغ کے لیے پیکج کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں بھی صحافی ہی فرنٹ لائن پرکام کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا کہ صحافی کمزور نہیں ہیں بلکہ بہت طاقتور طبقہ ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے  بھی کہا ہے کہ ‎صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے صحافت کے عالمی دن پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‎صحافت ریاست کا چوتھا ستون تصور ہوتا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی آئینی حق ہے اور اسے سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے لیے پیکج کا اعلان کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں صحافت : ’’رپورٹرز ودھ آؤٹ بارڈرز’’کی چشم کشارپورٹ

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آزادی صحافت صرف پاکستان کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے نہایت ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں