کورونا: دبئی میں سات افراد جاں بحق، 564 نئے کیسز رجسٹرڈ

کورونا: دبئی میں سات افراد جاں بحق، 564 نئے کیسز رجسٹرڈ

دبئی: متحدہ عرب امارات نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے 564 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جب کہ مہلک وبا کے باعث سات افراد نے اپنی جانوں کی بازیاں بھی ہار دی ہیں۔

دبئی: 188 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو چکی ہے جب کہ کل 14 ہزار 163 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

مکہ معظمہ خلا سے کیسا دکھتا ہے؟ اماراتی خلا باز نے دنیا کو دکھا دیا

خبررساں ایجنسی نے یو اے ای کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ جو افراد اس عالمی وبا سے متاثر ہوئے ہیں وہ مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

یو اے ای کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 99 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر دو ہزار 663 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی بے روزگار ہو گئے

علاوہ ازیں یو اے ای پولیس کے مطابق اب ایک ہی خاندان کے تین سے زائد افراد اگر ایک کار میں سفرکریں گے تو ان پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ جرمانے کی رقم ایک ہزار درہم ہے۔


متعلقہ خبریں