پنجاب حکومت کے بڑے اقدامات

کورونا: پنجاب کے 11 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب حکومت نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کوورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے، گندم کی خریداری کو یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی کی بیخ کنی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب: گندم جانے سے روکنے کے لیے سرحدیں سیل کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے اس ضمن میں اعلان کیا ہے کہ تمام ڈویژنوں میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں مانیٹرنگ کریں گی تو ان کی نگرانی صوبائی سیکریٹریز خود کریں گے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سخت نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے ہر ڈویژن میں تین سیکریٹریز کو ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔

ہم نیوز نے اس سلسلے میں صوبائی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن بھی حاصل کرلیا ہے۔

پنجاب:24گھنٹوں میں کورونا کے97نئے کیس رپورٹ ہوئے

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام صوبائی سیکریٹریز نگرانی کے حوالے سے کیے جانے والے اپنے دوروں کی تفصیلی رپورٹس باقاعدگی سے چیف سیکریٹری پنجاب کو بھیجیں گے۔

صوبائی حکومت نے نوٹی فکیشن کے ذریعے تمام صوبائی سیکریٹریز کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنی رپورٹس میں یہ بھی بتائیں گے کہ ان  کے اپنے ڈویژن میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں کون سی سہولتیں دستیاب ہیں۔

پنجاب کے سینئروزیر عبدالعلیم خان نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل روکنے کے لیے صوبائی محکمہ خوراک بھی سرحدوں پر باقاعدہ چوکیاں قائم کرے گا۔ انہوں نے گندم کے دیگر صوبوں میں جانے کی پالیسی پر نظرثانی کا بھی عندیہ دیا تھا۔

پنجاب سے دیگر صوبوں میں گندم جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے، وزیر خوراک

صوبائی وزیر خوراک عبدلعلیم خان کا کہنا تھا کہ وہ گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ گندم کی خریداری کا جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اس سے کم کی خریداری نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہدف سے زائد خریداری کی جا سکتی ہے لیکن ہدف میں کمی نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں