کورونا وائرس، امریکہ کی 7 ریاستیں مل کر طبی سامان خریدیں گی

فوٹو: فائل


نیویارک: امریکہ کی سات ریاستیں کورونا سے نمٹنے کے لیے طبی سامان خریدیں گی۔

گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طبی سامان فراہم کرنے والی کمپنیاں وفاقی حکومتوں سے معاہدے کرتی ہیں اور اگر 7 ریاستیں مل کر ڈیل کریں گی تو زیادہ مضبوط ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکہ کورونا وائرس کی شدید لپیٹ میں ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہے۔ جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات 68 ہزار سے زائد ہیں۔

اس وقت کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 35 لاکھ 66 ہزارسے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 11 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر نے کورونا سے اموات کی تعداد کم رہنے کا امکان ظاہر کیا کیا تھا اور متعدد ریاستوں میں یکم مئی سے پہلے ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہزاروں وینٹی لیٹرز سے دوسرے ملکوں کی مدد کریں گے تاہم میری انتظامیہ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں اور 129 تقرریاں کانگریس میں رکی ہوئی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروباریوں کو 300 ارب ڈالر قرضے دیئے جارہے ہیں جبکہ کئی ریاستوں میں یکم مئی سے پہلے ہی لاک ڈاون ختم کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کریں گے۔

ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر ڈیوابرکس نے کہا تھا کہ صدارتی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے حوصلہ افزا نتائج آ رہے ہیں، شہری احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے اموات میں تیزی آ سکتی ہے۔ کئی ملکوں میں معاشی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا، امریکی صدر

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لیے کچھ ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاہم کئی ممالک خود ہی شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں