کمارا سنگاکارا بھی نو عمر پاکستانی کرکٹر سامعہ کے مداح


لاہور: لگن سچی ہو تو کم عمری میں بھی کسی کام میں مہارت حاصل کرنا یا بڑے گر سیکھنا مشکل نہیں،، اگر آپ کو یقین نہیں آ رہا تو آئے آپ کو ملواتے ہیں لاہور کی نو عمر کرکٹر سامعہ سے۔

عمر پر مت جائیے جناب دیکھنا ہے تو شوق، اعتماد اور صلاحیتوں کو دیکھیں۔ کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ نے پانچویں کلاس کی طالبہ سامعہ افسر کو دیوانوں کے کھیل کا اس قدر ماہر بنا ڈالا کہ، جب شارٹ لگاتی ہے تو دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

کمال فٹ ورک کے ساتھ کور ڈرائیو ہو یا کٹ، لاک ڈاؤن کے سبب گھر کی چھت پر پریکٹس کرتی ننھی کرکٹر کا ہر شارٹ کمال ہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے سامعہ کا کہنا تھا کہ مجھے کور ڈرائیو مارنے کا شوق ہے۔ ننھی کرکٹر سامعہ معروف اور سنگاکارا کو پسند کرتی ہیں۔

سامعہ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ماضی کے عظیم کھلاڑی کمارا سنگا کارا بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

نوعمر کھلاڑی نے ہم نیوز کو بتایا’مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ سنگا کارا نے میرا نام لیا ہے‘۔

سامعہ کے والد اس کے کوچ بھی ہیں، جو بیٹی کی کامیابیوں پر نازاں ہے۔ والد نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے میں اسے روز پریکٹس کرتا ہوں‘۔
بہترین بلے بازی پر سامعہ دو ہزار اٹھارہ میں لاہورقلندرز اورکینئرڈ جونئیر کرکٹ ٹیم کا حصہ بن چکی ہے۔
چھوٹی سی عمر میں ماہر کھلاڑیوں جیسی مہارت بلاشبہ ایک بڑے کرکٹر اور روشن مستقبل کی نوید ہے۔


متعلقہ خبریں