کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی، عثمان بزدار

عثمان بزدار کے استعفے میں تیکنیکی غلطی: نیا آئینی بحران پیدا ہوگیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل گئی ہے مگر اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا وائرس پر سیاست کرنا المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن رہنما ذہن نشین کر لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعرو ں سے نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کیس، سندھ حکومت نے رپورٹ جمع کرا دی

ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی  کی قیادت نے کورونا وبا میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 462 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 186 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 83 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 22 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 590 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

سندھ میں کورونا کے اب تک  7 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 7 ہزار 524، خیبرپختونخوا 3,129، بلوچستان 1,218، اسلام آباد 415، آزاد کشمیر 71 اورگلگت بلتستان میں 364 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 180 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 138، پنجاب میں 124، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔


متعلقہ خبریں