شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر بہن، بھائی قتل

فائل فوٹو


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی تکرار پر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں افطاری کے وقت شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر ملزم کی بہن اور بھائی سے تکرار ہوئی تھی۔

دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے خیبر میڈیکل کالج روانہ کردی گئی اور پولیس ملزم اسحاق کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو تجہیز و تکفین کیلئے ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزم مقتولین کا بھائی ہے اور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس ڈی ایس پی کی سربراہی میں چھاپے مار رہی ہے۔ ملزم کے متعلق اس کے دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں