کورونا کے خطرات کے باوجود شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل) ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود پی ایم ایل این کے صدر شہباز شریف آج قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہوں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہبازشریف نے گزشتہ پیشی پر تمام مطلوبہ مکمل معلومات بمع دستاویزات فراہم کی تھیں۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پہلے ہی کہا تھا کہ مزید معلومات  مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تاکید کی تھی کہ قوت مدافعت میں کمی کے باعث باہر نہ نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف ہائی رسک مریض ہیں، مریم نواز

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف قانون کا احترام کرتے ہیں اس لیے آج نیب میں پیش ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے بھی درخواست کی تھی کہ شہباز شریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کینسرسرجری سے گزر چکے ہیں،کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ میں ڈیل کے تحت گیا تھا اورنہ ہی ڈیل کےتحت واپس آیا ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں بھائی کو نہیں بلکہ بھائی کے علاج کو چھوڑ کر واپس آیا ہوں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں 18 ویں ترمیم میں حمایت پر نیب مقدمات ختم کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دعویٰ کیا کہ 1993 میں غلام اسحاق نے مجھے بلایا اورکہا کہ تم وزیراعظم بن جاوَ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صاف جواب دیا کہ یہ ممکن نہیں ہے اور کی جانے والی پیشکش رد کردی۔

فضل الرحمان کا شہباز شریف کو فون، 18 ویں ترمیم پر مشاورت

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ 2017 میں نوازشریف کو پانامہ کے بجائے اقامہ پر نااہل کیا۔

ہم نیوز کے مطابق میاں شہبازشریف نے کہا کہ چوردروازے سے اقتدار میں آناچاہتا تو میرے پاس بہت سارےمواقع تھے۔


متعلقہ خبریں