سندھ میں کوروناوائرس کے سبب137افراد جاں بحق

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے سبب مجموعی طور پر137 افراد جاں بحق اور7882 متاثر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ ان کے صوبے میں کورونا کے 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس سے 7 اموات ہوئی ہیں۔

سندھ میں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 137 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ 79 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔417نئے کیسز میں 357کا تعلق کراچی سے ہے۔ ملیر 123اورضلع جنوبی کراچی میں 91 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع وسطی میں کوروناوائرس کے 51، ضلع شرقی 44، غربی30 اورکورنگی میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سکھر20، گھوٹکی8، حیدرآباد4، جیکب آباد3، سانگھڑ اور سجاول میں ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 462 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 186 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 83 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 22 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 524، خیبرپختونخوا 3,129، بلوچستان 1,218، اسلام آباد 415، آزاد کشمیر 71 اورگلگت بلتستان میں 364 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 180 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 138، پنجاب میں 124، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 716  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 12 ہزار511  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں