حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

حمزہ شہباز کو بیرون ملک جاتے ہوئے جہاز سےاتار لیا گیا | humnews.pk

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ  حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے۔

حمزہ شہاز کے پروڈوکشن آرڈراسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے جاری کردیے ہیں۔ حمزہ شہباز 8 مئی کوپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ن لیگی رہنما نے مؤقف اپنایا ہے کہ جیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ امجد پرویز کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مؤقف اپنایا ہے کہ حمزہ شہباز کو کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور لاہور ہائی کورٹ سے ہدایت بھی جاری ہوئی ہیں کہ قیدیوں کی درخواست ضمانتیں دائر کی جائیں۔

مزید پڑھیں: نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، مریم اورنگزیب  

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملزم کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی پر آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس کے مقدمات ہیں۔ حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز