انٹر بینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوگیا

Dollar Rates

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر چھبیس پیسے سستا ہوکر ایک سو انسٹھ روپے اکیانوے پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس میں مجموعی طور پر195 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 34 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔ تاہم ابتدا میں ہی 303 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 33 ہزار 808 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر مندی کا رحجان دیکھا گیا تاہم ایک وقت میں 52 پوائنٹ کا اضافہ بھی دیکھا گیا جب انڈیکس34163 پر پہنچ گیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کار کافی محتاط رہے جس کے سبب مندی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں آج مندی رہی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہینڈریڈ انڈیکس ایک سو پچانوے پوائنٹس کمی کے بعد تینتیس ہزار نو سو سولہ پر بندا ہوا۔

سوموار کر روز اسٹاک مارکیٹ میں166,205,156 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت8,140,596,617 پاکستانی روپے رہی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 29,205,580 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,702,222,605 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں