بدعنوان عناصر سے 328 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے، چیئرمین نیب

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الزامات پر چیئرمین نیب کا نوٹس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے بدعنوان عناصر سے 328 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ادارے کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں علاقائی بیوروز اور نیب ہیڈ کوارٹرز سمیت آپریشن اور پراسیکیوشن کا جائزہ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی ایک سرطان ہےجو ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،نیب بلاتفریق آہنی ہاتھوں سے بدعنوانی کےخاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل  چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ایگزیکٹیو بورڈ نے چھ انکوائریز کی منظوری دی گئی تھی۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کے خلاف انکوائری فیڈرل انویسٹی گیشن بیورو (ایف بی آر) کو بھجوانے سمیت میڈیکل انچارج سول اسپتال کراچی و دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب پی ایس او میں کرپشن کی انکوائری کرے گا

ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کے خلاف انکوائری ایف بی آر کو بھجوانے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیب کے اعلامیہ کے مطابق میڈیکل انچارج سول اسپتال کراچی و دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، نیب

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کا ایمان، کرپشن فری پالیسی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں