ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز والےممالک کی تعداد9ہو گئی

فائل فوٹو


دنیا میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز والے ممالک کی تعداد نو ہو گئی، برازیل میں بھی کورونا کیسز ایک لاکھ سے بڑھ گئے ہیں اور امریکہ میں کیسز بارہ لاکھ  کے قریب ہیں۔

کورونا وائرس نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو ہلا کے رکھ دیا۔ سپر پاور امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کیسز کی تعداد 12 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

امریکہ کے بعد کورونا نے سب سے زیادہ تباہی یورپ میں مچائی ہے، یورپ میں اسپین سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کورونا کے کیسز ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی

اٹلی میں کورونا کے کیسز دو لاکھ 10 ہزار سے بڑھ چکے ہیں جبکہ روزانہ نئے کیسز کی تعداد اب بھی ایک ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں کورونا کے اب تک ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ فرانس میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار کے قریب ہے۔

فہرست میں چھٹے نمبر پر جرمنی ہے جہاں ایک لاکھ 65 ہزار کے قریب افراد میں اس مہلک وبا کی تشخیص ہوئی۔

ترکی میں کورونا کیسز ایک لاکھ 26 ہزار سے بڑھ چکے ہیں جب کہ روس میں بھی  ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد ہے۔

فہرست میں شامل ہونے والا نوواں ملک برازیل ہے جہاں کرونا د مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

اس وقت دنیا میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 35 لاکھ 86 ہزار622 مریض ہیں جب کہ دو لاکھ48 ہزار811 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والے11 لاکھ 62 ہزار تین سو 70 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں