سندھ میں کورونا کیسز7 ہزار 8 سو 82 تک پہنچ گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


محکمہ صحت سندھ نےکوروناوائرس سےمتعلق اعدادوشمارجاری کردیے، جس کے مطابق صوبے میں کیسز کی تعداد 7 ہزار 8 سو 82 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران  کورونا کے 371 کیسزرپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد 5 ہزار9 سو 43 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں اموات کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ صوبے بھرمیں مجموعی طور پراموات کی تعداد 137 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 629 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 462 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 186 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 83 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 22 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 590 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب 7 ہزار 524، خیبرپختونخوا 3,129، بلوچستان 1,218، اسلام آباد 415، آزاد کشمیر 71 اورگلگت بلتستان میں 364 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 180 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 138، پنجاب میں 124، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 716  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 12 ہزار511  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں