انسان کی یاداشت اور ذہانت پر اثر انداز ہونے والا مرض

انسان کی یاداشت اور ذہانت پر اثر انداز ہونے والا مرض | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: دنیا بھرمیں پانچ کروڑ افراد ڈیمینشیا کے مرض کا شکار ہیں۔ الزائمر اس کی ایک قسم ہے جب کہ اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس میں انسان بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہوکر آہستہ آہستہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

الزائمر کیا ہے؟

الزائمر بنیادی طور پر ایک دماغی بیماری ہے جس میں دماغ کے سیلز ناکارہ ہوجاتے ہیں. اس کا براہ راست اثر انسان کی یاداشت اور ذہانت پر پڑتا ہے اور وہ آہستہ آہستہ مکمل طور سے اپنی یاداشت کھو دیتا ہے۔

الزائمر کی علامات:

نئی معلومات یاد نہ رکھ پانا۔

گفتگو اورسوالات کو باربار دہرانا۔

واقف راستوں کو بھول جانا۔

اپنے رشتوں کو یاد نہ رکھنا یا کسی رشتے کو کسی اور کے ساتھ جوڑ دینا۔

پیسوں کا حساب کتاب بھول جانا۔

فیصلہ نہ کر پانا۔

واقف چیزوں اور چہروں کو پہچان نہ پانا۔

بولتے ہوئے عام فہم الفاظ کے چناؤ میں مشکلات کا سامنا۔

لکھنے اور بولنے میں غلطیاں کرنا۔

خود کو تنہا کرلینا اور لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دینا۔

المزائر کا علاج:

اس بیماری کا باقاعدہ کوئی علاج تو نہیں ہے لیکن مختلف تھراپیز کے ذریعے اس کے بڑھنے کی رفتار کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح کے مریض کو مختلف جسمانی، ذہنی اوربولنے کی سرگرمیوں میں ملوث رکھ کربیماری کے اثرکوکم کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں