لاک ڈاؤن میں نرمی سےاسپتالوں پر بوجھ مزید بڑھے گا، چودھری منظور



اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی چودھری منظور نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سےبڑھ رہے ہیں، لاک ڈاوَن میں نرمی سےاسپتالوں پر بوجھ مزید بڑھے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوسرے ملکوں کی نسبت اموات کم ہوئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت کمزور ہے، پاکستان زیادہ دیرتک لاک ڈاوَن کا متحمل نہیں ہوسکتا،امریکہ نے بھی زیادہ ریاستیں کھول دی ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز7 ہزار 8 سو 82 تک پہنچ گئے

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ  فیکٹریز،بازاراورمارکیٹس کھلی ہیں ،وزیراعظم مزید کیا کھولنا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم  نوجوان آبادی پرمشتمل ہےاس لیے کورونا وائرس سے اموات کم ہوئیں ہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ صحت سندھ نےکورونا وائرس سےمتعلق اعدادوشمارجاری کردیے، جس کے مطابق صوبے میں کیسز کی تعداد 7 ہزار 8 سو 82 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران  کورونا کے 371 کیسزرپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد 5 ہزار9 سو 43 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں اموات کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ صوبے بھرمیں مجموعی طور پراموات کی تعداد 137 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 629 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں