خوش قسمت ہوتا اگر میرے ساتھ عمران خان ہوتے، شعیب اختر


اسلام آباد: دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز ترین باؤلنگ کی وجہ سے عالمی شہرت رکھنے والے معروف فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوتا اگر میرے ساتھ عمران خان ہوتے۔

شاہد آفریدی کی شعیب اختر اور تفضل رضوی کو ثالثی کی پیشکش

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پی سی بی کی جانب سے سابق کرکٹرزکوخراج تحسین پیش کرنےکی مہم کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف شعیب اختر نے کہا کہ ایک طرف سےعمران خان باوَلنگ کررہے ہوتےاوردوسری طرف سے میں باؤلنگ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ میرا اورعمران بھائی کا مائنڈ سیٹ ایک ہوتا اور ہمارا ٹارگٹ وکٹیں لینا ہوتا۔

شعیب اختر کا وہ اسپیل جس نے پونٹنگ کو بے بس کر دیا

ہم نیوز کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے ساتھ باؤلنگ جوڑی بنانا چاہوں گا۔

نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ بھی میری طرح بلے بازوں کو غصہ دکھا کر ڈرا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر گزشتہ چند دنوں سے ذرائع ابلاغ  کی شہ سرخیوں میں اس وجہ سے جگہ بنائے ہوئے ہیں کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس موصول ہوا ہے۔

‘شعیب اختر کی طرح تیز گیند باز بننا چاہتا ہوں’

سابق فاسٹ باؤلر نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا نوٹس موصول ہوا ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہے۔

ان کا اس ضمن میں تین دن قبل کہنا تھا کہ میں نے اپنے وکیل سلمان خان نیازی کو نوٹس کا بھر پور جواب دینے کا کہا ہے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ تفضل رضوی کو نالائق کہنے اور ان کی غیر اطمینان بخش کارکردگی سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفضل رضوی نے شعیب اختز کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس ان کے اسلام آباد کے گھر کے پتے پر بھیجا ہے۔

مصباح کے دو عہدوں پر شعیب اختر کا طنز

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے درمیان بڑھتی الفاظ کی جنگ کو ختم کرانے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ثالثی کی پیشکش بھی کی ہے۔

انہوں نے شعیب اختر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ایک بہترین گیند بازاورمیچ جتوانے والے کھلاڑی تھے۔

بوم بوم آفریدی کے نام سے شائقین میں مشہور شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ شعیب اختر خود مانتے ہیں کہ وہ قانون اور وکلا کی عزت کرتے ہیں۔

شعیب اختر کو پی سی بی کے قانونی مشیر کا نوٹس موصول

ان کا کہنا تھا کہ میں شعیب اختراور تفضل رضوی کے درمیان معاملات حل کرانے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اختلاف کا تفضل رضوی آئندہ دنوں میں دوستانہ حل نکالیں گے۔


متعلقہ خبریں