’ گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارت کا موقف جھوٹ کا پلندہ ہے ‘


گلگت:  گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارت کا موقف جھوٹ کا پلندہ ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  بھارت کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ گلگت بلتستان پر بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا پاکستان سے نظریاتی تعلق ہے جو کسی بھی دستاویز کا محتاج نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کہا تھا کہ گلگت بلتستان پر بھارتی دعویٰ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹاسکتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ  کے مطابق گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی تبصرے پر اسلام آباد میں تعینات سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی تبصرے بھارتی سفارتکار پر واضح  کردیا مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے بھارت کے اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ جموں کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے۔
عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیرکو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 بحال کر دیا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں