جاوید اقبال کی چیئرمین نیب تعیناتی پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی پر قوم سے ایک بار پھر معافی مانگتے ہیں۔

پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شازیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
نیب چیئرمین کی تعیناتی کسی ایک جماعت کا فیصلہ نہیں تھا۔ میں نے چیئرمین نیب کیلئے جو نام دیے وہ بھی پارٹی کےتھے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے حوالے سے کسی پاوربروکرکا کوئی کردار نہیں تھا۔ شیخ رشید سستی شہرت کیلئے باتیں کرتے رہتےہیں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف یا کسی اور سے 2018 الیکشن سے  پہلے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے تھے۔ پارٹی میں جتنی قربانی شہبازشریف نے دی ہے اتنی کسی اور نے نہیں دی۔

مزید پڑھیں: بدعنوان عناصر سے 328 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے، چیئرمین نیب

پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر ہم سب کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سخت لاک ڈاوَن کے معیشت پر بھی اثرات پڑ رہے ہیں۔ تنقید برداشت کر کے ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں۔

وزیرصحت خیبرپختونخوا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے پروٹوکول کے مطابق جومشتبہ اموات ہوئیں، انہیں بھی چیک کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں