پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج تعینات ہے، سول انتظامیہ اور پولیس کی بھرپور مدد کی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ اقلیتوں کا خاص خیال رکھا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے۔ انہوں نےموجودہ صورتحال میں اپنےتجربات کو ہمارے ساتھ شیئرکیا۔

ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج این 95 ماسک بھی بنا رہی ہے،مریضوں کیلئےجہاں ملٹری سہولت کی ضرورت ہے وہاں کام ہو رہا ہے اور ملٹری اسپتال بھی کوروناکےخلاف جنگ میں میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے 3لاکھ خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے،جہاں کورونا کے کیسزکی تعداد زیادہ آ رہی ہے وہاں خصوصی کام ہورہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں