پشاور: بیرون ملک سے آنے والے 189 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

پشاور: بیرون ملک سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور آنے والے 189 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے 4 پروازوں کے ذریعے دو ہفتوں کے دوران 932 مسافر وطن واپس آئے تھے۔ 28 اپریل کو قطرسے پشاور آنے والی پرواز کے248 میں سے 54 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے منفی ٹسٹ کے حامل مسافروں کو گھروں بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، پاکستان میں 476 اموات، 20 ہزار 884 افراد متاثر 

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق تمام مسافروں کی ایئرپورٹ پر سکریننگ کی گئی تھی۔ جن مسافروں کی طبیعت خراب تھی ان کو پولیس اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قرنظینہ میں تمام مسافروں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ نو دن گزرنے پر مسافروں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 222 کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3129 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس سے آج مزید 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مجموعی  تعداد 180 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 440 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 103 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 989 کیسز اور 23 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 817 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک  7 ہزار 106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 7 ہزار 102، ، بلوچستان 1,172، اسلام آباد 393، آزاد کشمیر 67 اورگلگت بلتستان میں 356 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

کورونا وائرس سے سندھ میں 122، پنجاب میں 120، بلوچستان 19، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 164  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 1 لاکھ 93 ہزار 859 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں