پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کا گائنی وارڈ 15 روز کے لیے بند

استعفے یا چھٹی منظوری کے بغیر چھوڑنے والے محکمہ صحت ملازمین کو مفرور قرار دینے کا فیصلہ

پشاور:  صوبہ خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائنی وارڈ کو آئندہ 15 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

پشاور: بیرون ملک سے آنے والے 189 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ گائنی وارڈ  میں متعین عملے کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کل 68 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 29 کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

اس ضمن میں صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے آنے والے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دیگر قریبی اسپتالوں سے رجوع کریں۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ گائنی وارڈ کے مزید 100 مشتبہ افراد کے سیمپلوں کو ٹیسٹ کے لیے خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھیجا گیا ہے۔

پشاور: مرحوم ڈاکٹر جاوید کے جونیئر ڈاکٹر کا نتیجہ مثبت آگیا

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گائنی وارڈ کی دو ہفتوں کی بندش کے دوران دیگر عملے کو قرنطین کرکے اسکریننگ کی جائے گی اور وارڈ کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر عبداللطیف خان کی جانب سے صوبائی سیکرٹری صحت امتیاز حسین شاہ کو اس سلسلے میں ایک خط بھی بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمارا اسٹاف مستقل طور پر کورونا وائرس کا سامنا کر رہا ہے اور اس شعبے کے کئی افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

تحریر کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ گائنی وارڈ کی بندش کے دوران عمارت میں اسپرے کیا جائے گا اورعملے کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا جب کہ دیگر اراکین کی بھی اسکریننگ کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے طبی عملہ کے 92 افراد متاثر

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی ریڈینگ اسپتال کے شعبہ گائنی میں کچھ عرصہ قبل جب ٹیسٹ کیے گئے تھے تو ایک اسسٹنٹ پروفیسر، 14 ٹی ایم اوز، تین ہاؤس آفیسرز، دو ہیڈ نرسز، آیا اور سوئپرز کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔


متعلقہ خبریں