پشاور: طبی عملہ کورونا کا نشانہ بننے لگا

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 کیسز رپورٹ

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں طبی عملے کے افراد کورونا وائرس کا نشانہ بننے لگے ہیں۔

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کا گائنی وارڈ 15 روز کے لیے بند

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا اب تک کے پی میں 89 ڈاکٹرز ، 48 نرسسز ,40  پیرا میڈیکس اور کلاس فور میں تعینات ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ایک دن میں 14 ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سب سے زیادہ لیڈی ڈاکٹرز متاثر ہوئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ایک دن میں جن 14 ڈاکٹروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں 9 لیڈی ڈاکٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن لیڈی ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے آٹھ کا تعلق لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور سے ہے۔

پشاور: مرحوم ڈاکٹر جاوید کے جونیئر ڈاکٹر کا نتیجہ مثبت آگیا

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائنی وارڈ کی دس لیڈی ڈاکٹروں میں اس سے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق بنوں میں متعین تین ڈاکٹرز اور ایک لیڈی ڈاکٹر کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں کل 24 ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

ہم نیوز نے ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں تعینات 48 متاثرہ نرسز میں سے 35 تاحال مختلف اسپتالوں کے آئی سو لیشن وارڈوں میں زیرعلاج  ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے طبی عملہ کے 92 افراد متاثر

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں، نرسز اور دیگر طبی عملے کی جانب سے تسلسل کے ساتھ محکمہ صحت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔


متعلقہ خبریں