ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گئی ہے۔

ابوظہبی سے وطن پہنچنے والے 104 مسافروں کی رپورٹ مثبت

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے- 784 کے ذریعے ترکی میں پھنسے ہوئے 284 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جب طیارہ پہنچا تو قواعد و ضوابط کے مطابق تمام آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی گئی اور ان کی طبی جانچ بھی ہوئی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزارت صحت کی جانب سے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تعینات ہیں جو تمام مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کرنے کی پابند ہیں۔

ایئرپورٹ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت تمام مسافروں کے سیمپلز لے لیے گئے ہیں اور انہیں خصوصی میڈیکل ٹیموں نے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا ہے۔

پی آئی اے کا امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا پلان مکمل

ہم نیوز کے مطابق ٹیسٹ رپورٹس کی آمد کے بعد جن مسافروں کی رپورٹ منفی آئے گی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن جن مسافروں کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی انہیں اسپتالوں میں بھیج دیا جائے گا۔

ابوظہبی میں پھنسے ہوئے 209 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی فلائٹ 28 اپریل کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

وطن پہنچنے والے تمام پاکستانیوں کی اسکریننگ کی گئی تھی اوران کی طبی جانچ بھی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز ہی اطوظہبی سے وطن پہنچنے والے مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹس آئیں تو ان میں انکشاف ہوا کہ 209 میں سے 104 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت ہے۔

افریقہ میں پھنسے پاکستانی شہریوں کیلئے خوشخبری

قواعد و ضوابط کے تحت جن مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے انہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں