متحدہ عرب امارات: پھنسے ہوئے 200 پاکستانی ملتان پہنچیں گے

متحدہ عرب امارات: پھنسے ہوئے 200 پاکستانی ملتان پہنچیں گے

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے سول ایوی ایشن نے خصوصی طیارے کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی ہے۔

ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

ہم نیوز کے مطابق ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے کے بعد ایئر عربیہ کی خصوصی پرواز ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

ایئر عربیہ کی خصوصی پرواز سے ذرائع کے مطابق تقریباً 200 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایئر عربیہ کی خصوصی پرواز شارجہ ایئر پورٹ سے اڑان بھرے گی اور دس مئی کے دن ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ اترے گی۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ایئر عربیہ نے اپنی خصوصی پرواز کی ملتان ایئرپورٹ پہ اترنے کی اجازت کے حصول کے لیے سی اے اے کو درخواست دی تھی۔

ہم نیوز نے سول ایوی ایسشن کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خصوصی پرواز کے عملے کو جہاز سے نیچے اترنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے ویب سائٹ کا آغاز

سی اے اے کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خصوصی پرواز پاکستانی مسافروں کو اتارنے کے بعد ملتان ہی سے شارجہ کے لیے اڑان بھر جائے گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی عالمی سفری پابندیوں کے بعد مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن لانے کے لیے حکومت کوشش کررہی ہے جس میں قومی ایئرلائن سمیت دیگر نجی طیارہ ساز کمپنیاں بھی ساتھ دے رہی ہیں۔

سول ایوی ایشن بھی اسی ضمن میں ملنے والی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے خصوصی پروازوں کو پاکستانی ایئرپورٹس پہ اترنے اور اڑان بھرنے کی اجازت دی رہی ہے تاکہ بیرون ملک پھنسے ہوئے ہم وطنوں کی جلد از جلد وطن واپسی ممکن بنائی جا سکے۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر پہ ہر قیمت پر عمل درآمد یقینی ہو۔


متعلقہ خبریں