سی این جی سیکٹر کو ایس ایم ای ریلیف پیکیج میں شامل کرنے کا مطالبہ

سی این جی سیکٹر کو ایس ایم ای ریلیف پیکیج میں شامل کیے جانے کا مطالبہ

اسلام آباد: سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت سے سی این جی سیکٹر کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائز (ایس ایم ای) ریلیف پیکج میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کے لیے گیس ٹیرف میں کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور گیس ٹیرف میں نمایاں فرق سے سی این جی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: تاجروں کو 15 رمضان المبارک سے ریلیف دینے کا مطالبہ

غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کی فروخت 40 فی صد تک محدود ہوگئی ہے۔

چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ جی آئی ڈی سی سمیت دوہرے ٹیکس ختم اور سبسڈائز ریٹ پر گیس فراہم کی جائے۔

غیاث پراچہ نے کہا کہ دیگر شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی سی این جی سیکٹر کے لیے گیس ٹیرف سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ با اثر شعبوں کو سبسڈی دے کر اس کا بوجھ سی این جی سیکٹر پر ڈالاجا رہا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کے بعد آسان قرضے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کے بعد آسان قرضے فراہم کریں گے، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کا پہلا فیز آج پیش کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) اور کابینہ کی منظوری کے بعد لاکھوں تاجر چھوٹا کاروبار امدادی پیکج سے مستفید ہو سکیں گے۔


متعلقہ خبریں